02:26 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاک فضائیہ نے رافیل طیارہ گرایا، بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں شواہد پیش کر دیے

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے رکن امریندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا گیا، جس کے شواہد انہوں نے لوک سبھا میں پیش کر دیے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے بتایا کہ بھٹنڈہ کے قریب بھسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے پاس رافیل طیارے کا ملبہ گرا، جس پر "BS-001” درج تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملبے کی تصاویر بھی پارلیمنٹ میں دکھائیں۔

رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا کہ حادثے میں ایک شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی نے طیارہ گرنے کی جزوی تصدیق کرتے ہوئے اسے "نامعلوم طیارہ” قرار دیا، تاکہ حقیقت چھپائی جا سکے۔

امریندر سنگھ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو غیر واضح احکامات دے کر خطرے میں ڈالا گیا۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ فرانسیسی اور امریکی حکام بھی اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION